ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے کل 1880گھر اور 28کروڑ روپیوں سے زائد رقم منظور : رکن اسمبلی کا بیان

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے کل 1880گھر اور 28کروڑ روپیوں سے زائد رقم منظور : رکن اسمبلی کا بیان

Mon, 12 Dec 2016 21:54:27    S.O. News Service

بھٹکل:12/ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں بسوا وستی، امبیڈکر وستی سمیت مختلف منصوبہ جات کے تحت بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے 1880گھر وں کی منظور ی دیتے ہوئے کل 28 کروڑ 63ل اکھ روپئے ریاستی حکومت نے منظور کئے ہیں۔ چھونپڑپٹی، دھواں ، اندھیرے سے آزاد ایک بہترین سماج کی تعمیر کا بیڑہ اٹھانے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خیال ظاہرکیا۔

پیر کو تعلقہ پنچایت ہال میں رہائشی منصوبہ جات کے متعلق منعقدہ بیداری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وہ بات کررہے تھے۔ انہوں نے میٹنگ میں جانکاری د ی کہ بسوا وستی منصوبے کے تحت 1060، امبیڈکر منصوبہ میں 297اور ماہی گیر محکمہ کے ذریعے 90گھر منظور ہوئے ہیں۔ پی ایم جی ایس وائی منصوبے میں حلقہ کو 365گھر دئیے گئے ہیں، اس مرتبہ ریاستی دستکاری محکمہ کی طرف سے بھی 22گھر منظور کئے گئےہیں۔ خا ص بات یہ رہی کہ اترکنڑا ضلع میں محکمہ دستکاری کے تحت عرضی دینے والے تمام 167مستحقین کو گھر فراہم کرنے میں ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کامیاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال 1500گھر منظور کئے گئے تھے، بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے ابھی 3000گھروں کی ضرورت ہونے کی بات کہی۔ رکن اسمبلی نے میٹنگ میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے کم سے کم 4دیہاتوں کو جھونپڑیوں سے آزاد دیہاتوں میں منتقل کرونگا۔ کہا کہ کسی سیاسی غرض و مفاد کے لئے کام نہیں کرونگا بلکہ عوام کی خدمت کے لئے لگاتار کوشش کرتارہونگا۔ ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، تعلقہ پنچایت ممبر الاس ایشور نائک، بیداری کمیٹی کے ممبران راما گونڈ، شاہین خلیل شیخ، گنپتی نارائن نائک، مہیش ہیگڈے، تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، ڈاکٹر کورگی وغیرہ موجود تھے۔


Share: